Oct 23, 2019 01:25 pm
views : 283
Location : Domestic Place
Karachi- Sara Khan, a renowned and talented actress of the Pakistani film industry, has denied the news circulating about her marriage.
کراچی، میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے، اداکارہ سارہ خان
http://www.tnnasia.tv
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔حال ہی میں اداکارہ کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں جس کی تردید سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے کی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’کسی کی بھی بات پر یقین اس وقت تک نا کریں جب تک میں خود وہ بات نہ کہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میری پرائیویسی کا خیال کیجیے اور جھوٹی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
سارہ خان نے مزید وضاحت ہوئے کہا کہ میں عنقریب شادی نہیں کر رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو سارہ نے آغا علی سے بریک اپ کے حوالےسے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔