لندن، برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمالی انگلینڈ میں مشکوک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کرلیں
http://www.tnnasia.tv
برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمالی انگلینڈ میں مشکوک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کرلی۔
برطانیہ میں شمالی انگلینڈ کی کاونٹی ایسیکس کے علاقے واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک ٹرک سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے 25 سالہ ٹرک ڈرائیور کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک بلغاریہ سے سفر کرتا ہوا برطاینہ میں ہولی ہیڈ کے راستے سے ہفتے کےروز داخل ہوا تھا۔ ٹرک سے برآمد ہونےوالی 38 لاشیں بالغ افراد کی جبکہ ایک نالغ شخص کی لاش ہے۔
پولیس ترجمان اینڈریو مارینا کا کہنا ہے کہ پولیس افسران لاشوں کو شناخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ ایک طویل عمل ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرک ڈرئیور کو درجنوں افراد کے قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے جو تاحال پولیس کی حراست میں ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے تاکہ تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔