Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 23, 2019 02:55 pm views : 260

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Indian Army Chief's lie exposed in front of International Community, Pakistan
  • Urdu

اسلام آباد، بھارتی آرمی چیف کےجھوٹ کوعالمی برادری کےسامنے بے نقاب کردیا، پاکستان
http://www.tnnasia.tv

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے ایل او سی پر دہشت گردوں کے لانچ پیڈز تباہ کرنے کے دعوے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی لانچ پیڈز کا دعوی غلط ثابت ہوا، پاکستان سفارتی برادری اور صحافیوں کو جورا سیکٹر لیکر گیا،سفارتکاروں نے جورا کے بازار میں تباہ کاریاں بھی دیکھیں، سفارتکاروں کو بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کیا گیا، علاقے کے 20 گھر مکمل تباہ ہوگئے، بھارتی ہائی کمیشن کو ساتھ لے جانے کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی، لیکن وہ نہیں آئے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فورسزنے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی کی خلاف ورزیاں کیں، بھارتی کارروائی میں بے گناہ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہورہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرچکا ہے، صبح یاتری آئیں گے جنہیں شام کو واپس جانا ہوگا، ہر یاتری کو 20 ڈالر ادا کرناہوں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ پاکستان ایک چین کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، تمام ممالک ایک دوسرے کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کریں، ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے جہاں امن وخوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغان امن کے فروغ کیلئے کوششوں کو سپورٹ کررہا ہے اور افغان مسئلے کے حل کیلئے ہر سطح پر تعاون کررہا ہے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved