Oct 23, 2019 05:00 pm
views : 269
Location : PMSA Head quarter
Karachi- PMSA, Pakistan Customs seize narcotics, arrest 12 smugglers
کراچی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی پونے تین ارب روپے کی ہیروئن پکڑ لی گئی
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات پکڑلی۔
پاک
بحریہ ،پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےانسداد منشیات کے
ایک مشترکہ آپریشن لگ بھگ پونے تین ارب روپے کی ہیروئن پکڑ لی ہے ، آپریشن
بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان نے کہا کہ مشترکا
آپریشن میں پاکستان نیوی اور کسٹمز نے بھی حصہ لیا،انکے مطابق کشتی کو 12
افراد سمیت تحویل میں لیا گیا۔ دوران تلاشی 102 کلو گرام کرسٹل،171
کلوگرام ہیروئین برآمدکی گئی۔ عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت 2740 ملین
پاکستانی روپےہے
برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب چوہتر کروڑ
روپے سے زائد ہے. برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام
کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اس اہم آپریشن کے دوران مذکورہ کشتی کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔