Oct 23, 2019 05:00 pm
views : 272
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange recorded an unusual increase of 240 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 240 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 240 پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے کاروباری تیسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس کی مزید 3 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی نفسیاتی حدوں میں 33200، 33300، 33400 شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 114.23 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 33198.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر مارکیٹ میں انڈیکس 33639 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا، مارکیٹ میں مندی کے باعث ایک مرتبہ 100 انڈیکس 33198.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا تھا، تاہم اس دوران انویسٹرز کی طرف سے دلچسپی دکھائی گئی اور انڈیکس میں بڑھی تیزی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 240.73 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33439.69 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، تیزی کے باعث پورے کاروباری روز 0.72 فیصد کاروبار میں بہتری دیکھی گئی۔