کراچی،سلیکٹڈ وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ سے نظریں نہیں ملا سکتے،سعید غنی
صوبائی
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسوقت پورے ملک میں معیشت
کی صورتحال کی وجہ سے تمام طبقات مشکلات کا شکار ہیں،وفاقی حکومت کی
نالائقی اور ناکامی کی وجہ سے مڈل کلاس اور غریب لوگوں کے لیے مشکلات پیدا
ہوگئی ہیں،سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتی کی وجہ سے وزیر اعظم
وزیر اعلیٰ سندھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے ،اس وجہ سے سلیکٹڈ وزیر اعظم مراد
علی شاہ سے نہیں ملے۔
انہوں
نے کہا کہ ہمارے نظریاتی اختلافات ضرور ہیں لیکن وہ وزیراعظم ہیں، آئین نے
بہت سے میکنزم بتائے ہیں جسکے ذریعے وزیر اعلی اور وزیراعظم کی بات ہوجاتی
ہے لیکن بدقسمتی سے انکے درمیان کسی فورم کے ذریعے ملاقات نہیں ہوپاتی،
چاہے ہمیں ایک دوسرے کی شکلیں پسند ہوں نہ ہوں لیکن یہ دونوں آئینی عہدے
ہیں اور دونوں کی آئینی ذمہ داریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم
کراچی آتے ہیں تو توقع ہوتی ہے کہ کراچی کے مسائل کی وجہ سے ہی وہ آئے ہیں،
اگر وہ وزیراعلی سے ملاقات نہیں کرتے تو اسمیں سندھ حکومت ذمہ دار نہیں
اپنی غیر تسلی بخش کار کردگی اور سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتی
کی وجہ سے وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے آنکھ نہیں ملا سکتے ،اس وجہ سے سلیکٹڈ
وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سندھ سے نہیں ملے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی
بربادی میں جنکا کردار ہے وہ آج بھی وفاقی حکومت میں بیٹھے ہیں، کراچی کے
کچرے پر کوئی کچھ نہیں بولتا تھا،ہم نے کراچی کے بڑے بڑے ادارے جن پر کام
کیا ہے اسکی کہیں مثال نہیں ملے گی۔