Oct 23, 2019 05:10 pm
views : 285
Location : Different Places
Muzaffarabad- On LoC tour, diplomats find ‘no evidence of terror launch pads’ as claimed by India
اسلام آباد،پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
دفتر خارجہ کے زیر اہتمام پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے ، اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
پاکستانی حکام نے غیر ملکی سفرا کو تمام علاقے کا دورہ کرایا اور دکھایا کہ بھارتی فائرنگ سے آزاد کشمیر میں عام شہریوں کے گھروں اور بازاروں کو کتنا شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جورا سیکٹر میں غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نہتے شہریوں کو گولہ باری میں نشانہ بناتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی آرمی چیف کا یہ دعویٰ مسترد کیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے 3 لانچنگ پیڈز کو تباہ کیا گیا۔
غیرملکی سفرا اور میڈیا کو بھارتی توپخانے کے گولے، خول اور ٹکڑے دکھائے گئے، غیر ملکی سفارتکاروں نے بھارتی گولا باری سے دکانوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کاجائزہ لیا اور لوگوں سے ملاقات کی۔