کراچی،ہم نے ڈھیل دی ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب
چیئرمین
نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا
کے اختتام کا وقت قریب ہے،عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز
نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہم نےڈھیل دی ڈیل نہیں کی۔
ان
کا کہنا تھا کہ اپنا گھر بنانا سب کا حق ہے مگر یہاں بلڈر مافیا نے پلاٹ
اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر عوام سے رقم بٹوری اور سالہ سال ہوگئے نہ
ہی لوگوں کو پلاٹ ملا نہ زمین ملی اور یہ مافیا لوگوں کے پیسے لے کر بیٹھی
رہی۔
چیئرمین نیب نے بتایا کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام
کا وقت قریب ہے،عوام کو لوٹنے والی یہ مافیا اب نیب سے نہیں بچ سکے گی۔
اس
سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈکوارٹر کا
دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا
کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔
نیب چیئرمین نے کہا کہ میگا کرپشن وائٹ
کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کے
لیے کی پالیسی بنائی ہے، انہوں نے نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار
قرار دیا۔
نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کا کلیدی کردار ہے۔