Oct 24, 2019 11:13 am
views : 264
Location : Domestic Place
Karachi- Sharima Farooqi's Hamza and Nimal criticized for their simplicity but honeymoon in Paris
کراچی، شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں، شرمیلا فاروقی کی حمزہ اور نیمل پر تنقید
http://www.tnnasia.tv
سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے حمزہ علی عباسی اور نیمل کے پیرس میں ہنی مون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں‘‘ منایا۔
ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی جب کہ ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
چند روز قبل اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے پیرس پہنچے جس کی نیمل خاور نے تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں تاہم ان کا ہنی مون کے لئے پیرس کا انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ذرا نہیں بھایا۔
شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں‘‘۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ناگواری کا اظہارکیا ہے۔ ایک خاتون نادیا خان نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ حمزہ علی عباسی جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔