Oct 24, 2019 12:00 pm
views : 257
Location : Domestic Place
Islamabad- Legend cricketer Wasim Akram appointed anti-polio ambassador
اسلام آباد، لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم انسداد پولیو کے سفیر مقرر
http://www.tnnasia.tv
لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا، وسیم اکرم نے کہا تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میںمنعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سےبچاؤکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔
خیال رہے پولیو کا عالمی دن ہر سال 24 اکتوبر کو عوام میں آگاہی پیدا کئے جانے کے لئے منایا جاتا ہے، دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ہیں جہاں آج بھی پولیو پایا جاتا ہے۔