Oct 24, 2019 12:11 pm
views : 282
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistani actress Aiza Khan said that it is necessary to play a negative role in the drama, awareness is raised
کراچی، ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان
http://www.tnnasia.tv
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے اس سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ میں لباس کے انتخاب میں بہت محتاط رہتی ہوں اور ڈراموں کے لیے اپنے لباس کا انتخاب خود کرتی ہوں۔
انہوں نے اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کے حوالے سے کہا کہ میں نے اس ڈرامے میں ایک بے وفا بیوی کا کردار ادا کیا ہے، واضح رہے کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے مختلف تجربات حاصل ہوتے ہیں، دنیا میں برے اور اچھے دونوں طرح کے لوگ موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم منفی کردار ادا کریں تاکہ وہ لوگوں کو خوفزدہ کرے اور اس سے ان میں شعور بیدار ہو، جیسا کہ فی الحال میں جس کردار میں نظر آرہی ہوں اس کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔
عائزہ خان نے کہا کہ میں یہ نہیں سوچتی کہ ڈرامہ ہٹ ہوگا یا فلاپ ہوجائے گا، میں ڈرامے میں صرف کردار کو دیکھتی ہوں جس سے مداحوں کو مثبت پیغام جائے۔
اٹھائیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک یہ زیادہ اہم ہے کہ جو مداح مجھے فالو کرتے ہیں وہ ڈرامے کے اختتام پر کیا تاثر دیں گے چاہیں کردار منفی ہو یا مثبت مجھے فرق نہیں پڑتا۔