Oct 24, 2019 12:35 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Lahore- Gift for Sikh Pilgrims, sign Historic Karpatur Transit agreement between Pakistan and India
لاہور، سکھ یاتریوں کیلئے تحفہ، پاکستان اور بھارت میں کرتاپور راہداری معاہدے پر دستخط
http://www.tnnasia.tv
سکھ یاتریوں کے لئے بڑا تحفہ، زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی کرتاپور راہداری معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر محمد فیصل نے معاہدے پر دستخط کئے۔
پاکستان اور بھارت کے مابین کرتار پور راہداری معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق ہو گیا، معاہدے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ کرتار پور راہداری استعمال کریں گے۔ یاتریوں کے پیدل پہنچنے اور تمام عقائد کے افراد کو کرتارپور آنے کی اجازت دینے کے تمام بھارتی مطالبات تسلیم کر لیے گئے، یاتری روزانہ صبح کرتار پور پہنچ کر شام کو واپس لوٹیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے، کرتار پور راہداری پر بھارت سے مذاکرات بہت مشکل رہے، وزیراعظم کرتار پور راہداری منصوبے پر بہت فعال رہے، سکھ یاتری ویزے کے بغیر پاکستان آسکیں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا یاتریوں کو سفر کیلئے بسیں فراہم کی جائیں گی، سکھ برادری بھارتی پاسپورٹ دکھا کر کرتار پور راہداری سے آسکیں گے، بھارت 10 دن پہلے فہرست دے گا کہ کس تاریخ پر کتنے لوگ آئیں گے۔