Oct 24, 2019 04:20 pm
views : 248
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange recorded an increase of 322 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 322پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 322 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 33762 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 124 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔