Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 24, 2019 06:00 pm views : 271

Narowal- Pakistan, India sign Kartarpur Corridor agreement.
  • Urdu

div class="field-data" style="display: block;">
نارووال،کرتار پور راہداری  سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے دستخط کر دیئے

کرتار پور راہداری کو فعال کرنے سے متعلق معاہدے پر پاکستان اور بھارت نے دستخط کر دیئے۔
کرتار پور راہداری سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے دفترِ خارجہ کے ترجمان اور ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے دستخط کیے۔
اس موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد و رفت اور دوسرے طریقہ کار پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اتفاق ہو گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے آج کرتار پور راہداری فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
ڈاکٹر فیصل نے خطاب کرتے ہوئے شعر پڑھا کہ
ایک شجر ایسا بھی محبت کا لگایا جائے
جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے وژن کے تحت بھارت سے کرتار پور معاہدے پر دستخط کیے، پاکستان نے قلیل مدت میں یہ منصوبہ مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا ہے، کرتاپور راہداری کے لیے ویزا فری سہولت ہے، پاسپورٹ درکار ہوگا، جبکہ پاسپورٹ پر اسٹیمپ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔
ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے 10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست فراہم کی جائے گی، سکھ یاتری صبح آئیں گے اور شام میں واپس جاسکیں گے، ایک سال پہلے یہاں صرف گوردوارہ تھا، تیزی سے کام مکمل کیا گیا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved