Oct 25, 2019 10:41 am
views : 253
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange bullish
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 78 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 33925 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز کے موقع پر اب تک 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کے حجم کا کاروبار ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کے حجم میں اضافہ، 79 کمپنیوں کے حصص کے حجم میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے حجم میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔