Oct 25, 2019 11:00 am
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistani Guitarist Faraz Anwar sent a Legal Notice to Emirates Airlines for Playing his Music without Permission
کراچی، پاکستانی گٹارسٹ فراز انور نے ان کی موسیقی بلا اجازت چلانے پر امارات ایئرلائن کو قانونی نوٹس بھجوادیا
http://www.tnnasia.tv
پاکستانی گٹارسٹ فراز انور نے ان کی موسیقی بلا اجازت چلانے پر امارات ایئرلائن کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
مضراب بینڈ کے مرکزی گٹارسٹ ایک عرصے سے دبئی کی امارات ایئرلائن سے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے دورانِ پرواز ان کا میوزک استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی سروس 2017ء سے ان کی موسیقی اپنے مسافروں کو اسکرین پر سنا اور دکھارہی ہے اور اس کی ان سے کوئی باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ایئرلائن سے رابطے کی کوشش کررہے تھے لیکن اس کے بعد وہ قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔ انہوں نے ایئرلائن کو بھیجا گیا لیگل نوٹس کا عکس بھی دیا ہے۔
فراز نے کہا کہ امارات ایئرلائن نے میرے قانونی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دورانِ پرواز انٹرٹینمنٹ سسٹم پر کئی سال تک میرے البم اور گانے استعمال کیے جس کے بدلے مجھے ایک پیسہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی مجھ سے کوئی اجازت لی گئی، یہ بڑی حد تک ناقابلِ فہم بات ہے کہ اتنی بڑی بین الاقوامی کمپنی کسی فنکار کے تخلیقی ملکیت کے حقوق کو اس طرح نظر انداز کرے۔