Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 25, 2019 03:40 pm views : 318

Location : High Court

Lahore- High Court approves bail of Nawaz Sharif
  • Urdu

لاہور، ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ، نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور
http://www.tnnasia.tv

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نواز شریف کے لئے شہباز شریف کی دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کیا نواز شریف کی جان خطرے میں ہے، جس پر میڈیکل بورڈ کے سبراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا جی نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے، گزشتہ رات نواز شریف کے سینے اور بازوؤں میں بھی تکلیف ہوئی۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کی مکمل میڈیکل ہسٹری عدالت میں بیان کی اور کہا نواز شریف تب سفر کر سکتے ہیں جب ان کے پلیٹ لیٹس 50 ہزار ہوں، پہلے 6 رکنی بورڈ تھا اس کے بعد 9 اور اب 10 رکنی بورڈ علاج کر رہا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا آپ نواز شریف کے ہسپتال میں علاج کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جس پر ڈاکٹر ایاز محمود نے کہا نواز شریف کی بیماری کی مکمل تشخیص نہیں ہوئی، نواز شریف کو بیماری ہوئی کیسے اس بات کا پتا چلا رہے ہیں۔
جج نے نیب وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کیا نیب اس درخواست ضمانت کی مخالفت کرتا ہے ؟ جس پر نیب وکیل نے کہا نواز شریف کی صحت خطرے میں ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران بتایا نواز شریف کو شوگر، یورک ایسڈ، دل اور جگر کی بیماریاں ہیں، ان کے پلیٹ لیٹس بنتے اور کم ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف کے روزانہ صبح 11 بجے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں، نواز شریف کو شوگر، یورک ایسڈ، دل اور جگر کی بیماریاں ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ادویات روکنا ہونگی، ابھی مکمل تشخیص نہیں کر پائے، آخری ٹیسٹ کے دوران بون میرو کام کر رہے تھے، روزانہ پلیٹ لیٹس بنتے اور کم ہوتے ہیں، بورڈ روزانہ 9 بجے، 11 بجے اور 4 بجے نواز شریف کا چیک اپ کرتا ہے۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی ملک میں بہت پھیلا ہوا ہے، ہم نے ڈینگی کے ٹیسٹ بھی کئے۔ عدالت نے استفسار کیا کیا نواز شریف کا وزن کم ہو رہا ہے ؟ جس پر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا نواز شریف کا 2 سے 3 ماہ میں 5 کلو وزن کم ہوا ہے، پلیٹ لیٹس مسلسل گر رہے ہیں، اس کیلئے سٹیرائیڈز دینا ہونگے، بون میرو ٹیسٹ کرنا ہے مگر نواز شریف کی ہڈی میں سوئی نہیں لگا سکتے، کوئی نہ کوئی چیز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تباہ کر رہی ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر محمود ایاز سے استفسار کیا کیا نواز شریف آپ سے بات کرنے کے قابل ہیں ؟ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کی رپورٹ ہر کسی کیلئے اہم ہے۔ اس موقع پر اشتر اوصاف علی ایڈووکیٹ نے کہا نواز شریف کی حالت انتہائی نازک ہے۔

Recent News

US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse 1:21
US and Iran Resume Military Strikes as Fragile Ceasefire Faces Collapse
Jul 08, 2026 12:28 pm
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported 1:04
4.4-Magnitude Earthquake Jolts Balochistan's Loralai, No Damage Reported
Jul 08, 2026 11:49 am
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway 1:04
Cargo Plane Bound for Karachi Goes Missing Over Arabian Sea, Search Operation Underway
Jul 08, 2026 10:52 am
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation 1:41
President Zardari, Kyrgyz President Zhaparov Agree to Expand Bilateral Cooperation
Jul 07, 2026 04:52 pm
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts 2:33
Solar Demand Slows as Prices Dip, Sellers Say Buyers Await Further Cuts
Jul 07, 2026 04:30 pm
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan 1:21
President Zardari Visits Rukh Ordo Cultural Center in Kyrgyzstan
Jul 07, 2026 04:02 pm
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit 1:19
President Asif Ali Zardari Arrives in Kyrgyzstan for Official Visit
Jul 07, 2026 03:44 pm
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants 1:02
Major Terror Plot Foiled in Karachi as CTD Arrests Two Suspected BLA Militants
Jul 07, 2026 12:08 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved