Oct 26, 2019 01:00 pm
views : 295
Location : different areas
Karachi- thunderstorms likely in various cities of Sindh, including Karachi due to severe hurricane in the Arabian Sea, Meteorology Department
کراچی، سمندری طوفان میں شدت، شہر قائد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
http://www.tnnasia.tv
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مشرق سے 950 کلومیٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سمندری طوفان کے اثرات 28 سے 30 اکتوبرکے دوران واضح ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے طوفان کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔