کراچی،ایچ بی ایف سی کے ملازمین کا نجکاری کے خلاف مظاہرہ
ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی نجکاری
کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں ایچ بی ایف کے ملازمین
نے بڑی تعداد میں شرکت مظاہرین نے ہاتھو ں میں کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے،اس موقع پر مظاہرین
کی جانب سے بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایف سی حکومتی تحویل میں چلنے والا
واحد ادارہ ہے جو غریب افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کرتا ہےجبکہ ادارہ
وزیر اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کے وژن پر بھی کام کررہا ہے ادارے کی نجکاری
ملک کے خلاف ایک سازش ہے۔
مظاہرین نے سلیم احمد صدیقی،مہتاب احمد صدیقی،خالدقادری و دیگر نے خطاب کیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے ایچ بی ایف سی
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن سلیم احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ایک
نفع بخش ادارہ ہے،اسکی نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااس ادارے سے لاکھوں
لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں،ہم وزیر اعظم عمران
خان سے اپیل کرتے ہیں اس ادارے کو نجکاری سے بچائیں۔