کراچی،لائنز ایریا میں سڑک کے بیچ پڑنا والا گڑھا لوگوں کی جان کا دشمن بن گیا
شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب شکار ہیں سج کے سبب ھادثات میں اضافہ ہوگیا ہے،شہر کے اہم عکاقے کائنز ایریا میں بیچ سڑک پر پڑنے والا گڑھا لوگوں کی جان کا دشمن بن گیاگڑھے کے سبب حادثے معمول بن گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق کئی بار متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کسی حادثے کے منتظر ہیں،جبکہ اس سلسلے میں کی جانیوالی کارروائی فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص سلیم کا کہنا تھا کہ کافی لوگ اس گڑھے میں گر چکے ہیں ،اس مسئلے کا مکمل حل تلاش کیا جائے۔
مطیع اللہ کا ہنا تھا کہ کہ کوئی دیکھنے والا نہیں ہے،تقریبا چار مہینے ہوگئے اس پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
دانش کا کہنا تھا کہ علاقے کے چیئرمین کو کوئی بار اطلاع دی لیکن وہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود ہیں۔
محمد عمران کا کہنا تھا کہ یہ گڑھا موت کا کنواں بن چکا ہے،حکمران کسی بڑے حاطثے کے انتظار میں ہیں۔