div class="field-data" style="display: block;">
اسلام آباد،کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں
موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ
قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
ملک بھر میں کاروباری مراکز
بند رہیں گے، جلسے، جلوس، مظاہرے ہوں گے دھرنا دیا جائے گا، ریلیاں نکالی
جائیں گی۔ سفارت خانوں کو وادی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی
اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے
ہیں۔
حریت رہنما علی گیلانی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آج
لال چوک سرینگر کی طرف مارچ کرے گی، انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد جاری رکھنے
کے لیے پرعزم ہیں، 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج نے حملہ کرکے وادی پر
قبضہ کرلیا تھا، اسی طرح مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق
حیدر اور دیگرخطاب کریں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم
عمران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے
بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، عالمی برادری کردار ادا کرے، نام نہاد بڑی
جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، عالمی برادری
کردار ادا کرے، کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔