Oct 27, 2019 04:00 pm
views : 270
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan refuses use of airspace to Indian PM Narendra Modi
پاکستان کابھارتی وزیرِ اعظم اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نےپاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے گزشتہ ماہ بھارتی صدر کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےکی درخواست مسترد کر دی تھی۔