اسلام آباد، نواز شریف کی روبکار کوٹ لکھپت انتظامیہ کو موصول
نواز شریف کی روبکار کوٹ لکھپت انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے، جیل عملہ روبکار پر دستخط کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔سابق وزیراعظم کو رہائی کا پروانہ مل گیا، میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیز ریفرنس کیس میں عبوری ضمانت کی روبکار سروسز ہسپتال پہنچادی گئی جس پر نواز شریف نے دستخط کر دیے۔نواز شریف کو اب کسی بھی وقت شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی انسانی بنیادوں پر منگل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے عبوری ضمانت کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
فیصلہ آتے ہی ن لیگی کارکنوں نے خوب جشن منایا اور اس موقع پر مٹھیائیاں تقسیم کی گئیں اور حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی ہوئی۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ نوازشریف کے معالج کو ان سے جان بوجھ کر دور رکھا گیا، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ یہ کیسی سیاست کررہے ہیں۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ جان بوجھ کر نوازشریف کو جیل سے نیب لے جایا گیا، انشااللہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔