اسلام آباد،کل جماعتی حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے قریب احتجاجی مظاہرہ
کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقامی شاخ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کشمیر سے واپس جاو ،یوم سیاہ اور کشمیر جل رہا ہے کے نعرے درج تھے۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دوسری پابندیاں ختم کرنے اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو کشمیر کے معاملے پر آواز بلند کرنی چاہیےجبکہ یو این کشمیر سے متعلق اپنی قرارداد پر عمل در آمد کرائے
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی کا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت سوچتا ہے کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے نظریے کو ختم کرکے اپنا نظریہ مسلط کرسکتا ہے تاہم وہ ایسا کرنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔