Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 27, 2019 08:55 pm views : 304

Location : PM Office

Islamabad- Imran Khan Finally Challenges Modi for referendum in IoK
  • Urdu

اسلام آباد،کشمیرکی تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی باتیں کرنے والے کشمیریوں سے دشمنی کررہے ہیں۔
یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ گئے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جو انہیں آج تک نہیں ملا، کشمیریوں سے جھوٹے وعدے کیے گئے اور دھاندلی سے انتخابات کرائے گئے، اس آزادی کی تحریک میں اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو مودی نے کشمیر پر کرفیو لگادیا تاہم ہمیں آج تک نہیں پتا کشمیر میں حالات کیا ہیں، مودی نے کہا وہ کشمیر کی خوشحالی کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں تاہم اگر نریندرمودی سمجھتے ہیں کہ یہ کشمیریوں کی خوشحالی کے لیے ہے تو وہ ریفرنڈم کرادیں، حال ہی میں کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہاں تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے کہ سارا پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے جب کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں، آپ کا وکیل اور ترجمان بھی بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کشمیر میں جہاد شروع کرنے کی باتیں کرتے ہیں، جو لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں وہ پاکستان اور کشمیریوں سے دشمنی کر رہے ہیں، اور یہی ہندوستان چاہتا ہے، مودی نے 9 لاکھ فوج کشمیریوں کو دبانے کے لیے رکھی ہوئی ہے جب کہ ہوسکتا ہے ہندوستان خود مقبوضہ کشمیر میں کوئی کارروائی کرا دے اوراس کا الزام پھر پاکستان پر لگادے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  ہم نے کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی مدد کرنی ہے، میں کشمیر کا سفیر تو ہوں لیکن میں آپ کا ترجمان اور وکیل بھی بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ  کشمیر کی تحریک سیاسی ہے اور اس تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

Recent News

Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved