Oct 28, 2019 11:37 am
views : 271
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi, Pakistan Stock Exchange record more than 250 points increase
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 250 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 250 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 34000 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز میں ہی مجموعی طور پر 246 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہورہا ہے جن میں سے 176 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 62 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا جارہا۔