Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 28, 2019 11:30 am views : 277

Location : Los Angeles

Hollywood- Arnold and Linda Hamilton return to Terminator Dark Fat
  • Urdu

ہالی ووڈ، ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ میں آرنلڈ اور لِنڈا ہیملٹن کی واپسی
http://www.tnnasia.tv

ایک مدت تک مداحوں کو یاد رہ جانے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹرمنیٹر ٹو‘ اپنی کہانی کا سلسلہ جوڑتے ہوئے جلد ہی نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔
اگر آپ نے 35 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹرمینیٹر ون‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’ آئی ول بی بیک‘ سنا ہے تو اب یہ جملہ نئی فلم میں درست ثابت ہوا ہے کیونکہ فلم کا سیکوئل یا تسلسل یکم نومبر کو ریلیز ہورہا ہے۔
ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ نامی اس سیکوئل میں آرنلڈ شوارزنیگر اور لِنڈا ہیملٹن دونوں ہی شامل ہیں۔ ان کی آمد سے ٹرمنیٹر کی دو کامیاب ترین فلموں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اگرچہ اس میں مستقبل کے انسانوں کو بچانے کا موضوع سب سے اہم ہے اور یہی وجہ اس فلم کے نام سے کئی دیگر فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں۔
اگرچہ اس میں نئے کردار اور نئے حیرت انگیز وژول افیکٹس اور اینی میشن آپ کی منتظر ہے تاہم آپ کے دونوں پسندیدہ کردار کسی میک اپ کے بغیر بہت بوڑھے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس بار ٹرمنیٹر کا ہدف ایک لڑکی ڈینی ہے جس کا کردار نٹالیا رائس نے ادا کیا ہے اور ٹرمنیٹر کا کردار گھوسٹ رائیڈر کے مشہور اداکار گیبریئل لونا نے نبھایا ہے۔ اس بار62 سالہ لِنڈا ہیملٹن ڈینی کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔ انسان دشمن روبوٹ تیزی سے اپنے کلون بناتے ہیں اور ان سے نہ رکنے والا تصادم فلم میں دیکھا جاسکے گا۔ فلم کے ہدایتکار ٹم ملر ہیں جبکہ پروڈیوسر جیمز کیمرون ہی ہیں۔

Recent News

Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved