Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 28, 2019 12:19 pm views : 280

Location : Iran/Tehran

Tehran- The Thief's Fingers were cut off in Iran
  • Urdu

تہران، ایران میں چور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دی گئیں
http://www.tnnasia.tv

ایران میں چوری کے جرم میں قید ایک شخص کے ہاتھ کی چار کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندان کی ایک جیل میں چوری کے 28 مقدمات میں قید ایک شہری کے ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دی گئیں۔ ایران کے قوانین کے تحت پہلی بار چوری کرنے کی سزا دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹ دینا ہے تاہم ایسی سزاؤں کی خبریں عام نہیں کی جاتیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بطور سزا چور کی انگلیاں کاٹنے پر ایرانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عمل کو قبیح قرار دیا اور سوچے سمجھے طریقے سے کسی کو معذور اور جسمانی طور پر ناکارہ کرنا انصاف کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی مخالفت اور تنقید کے باوجود ایرانی حکام نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں سزا کا خوف پیدا کر کے انہیں جرم کرنے سے روکا جا سکتا ہے، ایسی سزائیں سماج میں لوگوں کو جرم سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
قبل ازیں جنوری 2018ء میں بھیڑ چوری کرنے کی پاداش میں ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران میں ایک 34 برس کے شخص کا ہاتھ کاٹ دیا تھا، ایران کی طرح سعودی عرب، نائیجیریا اور صومالیہ میں بھی اسلامی تعزیرات کے تحت سزائیں دینے کا رواج قائم ہے۔

Recent News

Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved