Oct 28, 2019 01:40 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Karachi- Super Cyclone in Arabian Sea, Rain and thunderstorms likely in City Tomorrow
کراچی، بحیرہ عرب میں سپر سائیکلون بن گیا، کل شہر قائد میں بارش و آندھی کا امکان
http://www.tnnasia.tv
بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان سپر سائیکلون کی شکل اختیار کرگیا، آج شہرمیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں اورآندھی بھی چل سکتی ہے۔
بحیرہ عرب میں موجود طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جاری کردی تیسری ایڈوائزری کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے بعد سائیکلون اب سپر سائیکلون میں تبدیل ہوچکا ہے، کیٹگری 5 کا یہ طوفان بحیرہ عرب میں بننے والے طاقتور ترین طوفانوں میں شامل ہے جو اپنے ساتھ 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں لے کر چل رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’کیار‘ اتوار کی صبح تک کراچی کے جنوب میں 860 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھا جو بتدریج شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان براہ راست پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثر انداز نہیں ہوگا تاہم طوفان کے شدت اختیار کرنے کے باعث کراچی جبکہ زیریں سندھ کے مختلف شہروں اور مکران میں گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں بارش سے قبل غیر معمولی رفتار کی گرد آلود ہوائیں اور آندھی بھی چل سکتی ہیں، سمندری طوفان کے اثرات کی وجہ سے سمندری لہریں بلند ہوسکتی ہیں اسی وجہ سے ماہی گیروں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اگلے چند روز تک مچھلی کے شکار کے لیے کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔