مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ سکھر سے ملتان کیلیے روانہ
مولانا
فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ سکھر سے ملتان کیلیے روانہ
ہوا، کارکنوں کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہے، ملک بھر سے قافلے بھی شامل
ہونا شروع ہوگئے۔
آزادی
مارچ کے شرکا نے سکھر میں چنے کے سالن اور روٹی سے ناشتہ کیا اور تازہ دم
ہو کر منزل کی جانب روانہ ہونے کی تیاری کی، سیکیورٹی خدشات کے باعث فضل
الرحمن نے لاڑکانہ میں قیام کیا۔
جے یو آئی ف کی انتظامیہ نے سکھر سے اسلام آباد کے لیے مولانا فضل الرحمن کے لیے بم پروف کنٹینر بھی تیار کرلیا ہے۔
واضح رہے آزادی مارچ گزشتہ روز کراچی سے شروع ہو کر حیدرآباد، ہالا مٹیاری، نوابشاہ خیرپور سے ہوتا ہوا رات دیر گئے سکھر پہنچا تھا۔
آزادی مارچ کے پنجاب میں داخلے کیلیے سندھ پنجاب بارڈر پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹالیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ پر حملے کے الرٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔