Oct 28, 2019 04:00 pm
views : 322
Location : Different Places
Lahore- Treatment of Nawaz changed as platelets count drops again
لاہور،سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی
سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
اسپتال
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی ہے جس
کے بعد میڈیکل بورڈ نے انکا طبی معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے
ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا میگا کٹس کا ایک اور سیشن
بھی متوقع ہے۔
سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز
شریف کی حالت تاحال ناساز ہے، ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد غیر متوقع طور پر
تیزی سے اپ ڈاؤن ہو رہی ہے، ابھی پلیٹلیٹس کی تعداد 25 ہزار ہے تاہم ان کی
طبیعت 30 ہزار تک پہنچنے کے بعد نارمل تصور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی
تک نواز شریف نے کسی اور اسپتال جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی جب کہ آج ہونے
والے ٹیسٹ کے نتائج سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔