div class="field-data" style="display: block;">
بلوچستان میں پاک بحریہ کا مفت میڈیکل کیمپ،700 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ
بلوچستان میں پاک بحریہ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں 700 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا۔
تفصیلات
کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے گاؤں ڈام میں مفت
میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں سمیت مختلف امراض کے ماہر
ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، مریضوں کو دوائیں اور معمولی جراحی کی سہولتیں دی گئیں۔
پاک
بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر طبی
سہولتیں اور آگاہی دینا تھا۔ انسانی ہمدردی کے تحت پاک بحریہ کی جانب سے
فری میڈیکل کیمپ لگائے جاتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو سربراہ
پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے بلوچستان کے شہر گوادر اور ماڑہ میں نیول
تنصیبات کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہیں سی پیک کے سمندری دفاع پر بریفنگ
دی گئی تھی۔