Oct 28, 2019 06:00 pm
views : 289
Location : Baba Guru Nanak University
Lahore- PM Imran lays foundation stone of Baba Guru Nanak University
div class="field-data" style="display: block;">
لاہور،اپنی زندگی کی ضمانت نہیں تو نواز شریف کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا
ہے کہ باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پریونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی،
باباگرونانک یونیورسٹی میں دنیا بھر کے سکھ برادری کے لوگ پڑھ سکیں گے۔
انہوں
نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے گرونانک کو خراج عقیدت پیش کیا، دنیا کی
تاریخ میں کسی معاشرے نے تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کی، ایک وقت تھا جب ہم
تعلیم میں سب سے آگے تھے، ماضی میں ملک کے سربراہوں نے تعلیم کو ترجیح
نہیں دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی ﷺکہتے
تھے میری بیٹی بھی جرم کرے تو اسے بھی سزا دو، جہاں قانون کی بالادستی نہیں
ہوتی وہ قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی، کہا جاتا ہے بھارت کشمیر میں مظالم
کررہا اور آپ کرتارپور کھول رہے ہیں، کرتارپورسکھ برادری کا مدینہ اور
ننکانہ صاحب ان کا مکہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺ ہم سب کے لئے
مثال ہیں، مدینہ جائیں تو معلوم ہوگا لوگ نبیﷺ سے کتنا عشق کرتے ہیں، مدرسے
کے بچوں کو دین کے علاوہ دنیاوی تعلیم بھی فراہم کریں گے۔
مولانا فضل
الرحمان کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم
بننے کے بعد پہلی تقریر میں پیش گوئی کی تھی کہ کرپٹ ٹولہ ایک ہوجائے گا۔
پہلے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے گئے، مک مکا کرکے ملک کو لوٹا گیا، سب
جانتے تھے کہ یہ خزانہ خالی کرکے گئے ہیں، پہلے دن سے سب نے مل کر شور
مچایا کہ حکومت ناکام ہو گئی ہے
وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت کی جانب سے
وفاق اورصوبائی حکومت سے پوچھا گیا کہ کیا ہم نوازشریف کی زندگی کی گارنٹی
دے سکتے ہیں؟، پنجاب کی حکومت نے نواز شریف کو صحت کی بہترین سہولتیں دی
ہیں،ہم صرف کوشش کرسکتے ہیں انسان کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔