Oct 29, 2019 10:34 am
views : 280
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Karachi, Pakistan Stock Exchange up by more than 134 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 134 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
مارکیٹ 134 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 34 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک 198 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا ہے جن میں سے 131 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 60 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔