Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 29, 2019 11:11 am views : 285

Location : Kabul

Kabul- Coalition Forces kill 22 Taliban Fighters in Afghanistan
  • Urdu

کابل،  افغانستان میں اتحادی فورسز کا آپریشن، 22 طالبان جنگجو ہلاک
http://www.tnnasia.tv

افغانستان میں اتحادی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کرتے ہوئے 22 سے زائد طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
افغان صوبے قندوز اور ننگرہار میں یہ کارروائیاں کی گئیں، آپریشن میں امریکی اور افغان فورسز کا اہم کردار رہا، اس قسم کے تابڑتوڑ حملے ماضی میں بھی کیے جاتے رہے ہیں۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مختلف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 8طالبان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اس حملے میں درجنوں شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔
افغان فوج نے زخمی جنگجوؤں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب مقامی طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے بتایاہے کہ قندھار میں جنگجوؤں نے ایک کامیاب کارروائی میں امریکی فوج کی ایک گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام امریکی اہلکار مارے گئے۔
تاہم اس دعوے کی افغان حکومت یا امریکی حکام سے تصدیق نہیں ہوسکی، غیرملکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندھار اور فریاب میں امریکی فضائیہ نے افغان انٹیلی جنس ادارے کی معاونت سے طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو آخری مرحلے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اچانک بند کرنے کے بعد سے افغانستان میں صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔

Recent News

Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved