واشنگٹن، داعش رہنما ابوبکربغدادی کی باقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا
http://www.tnnasia.tv
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ داعش رہنما ابوبکربغدادی کی باقیات کوٹھکانے لگا دیا گیا جبکہ امریکی فوجی آپریشن میں دوافراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف چئیرمین مارک میلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابوبکربغدادی کی باقیات کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ میں شناخت کے بعدباقیات کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے ۔
جنرل میلی کا کہنا تھا کہ آپریشن میں گرفتار دوافراد کوحراست میں لے کرمحفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا، بغدادی کی موت کی تصاویر یا فوٹیج میڈیا سے شئیر کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔
جنرل میلی سے صدر ٹرمپ کے اس بیان کے متعلق پوچھا گیا جس میں انھوں نے دعوی کیا تھا کہ البغدادی ہلاک ہونے سے قبل روئے تھے تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کے متعلق نہیں پتا کہ یہ معلومات کہاں سے آئی ہیں۔
خیال رہے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی آپریشن کی کچھ تصاویر منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا، امریکا کا کہنا ہے کہ ابوبکربغدادی نے شام میں امریکی آپریشن کے دوران خود کودھماکہ خیز موادسے اڑا لیا تھا۔
یاد رہے امریکی اسپیشل فورسز نے ٹرمپ کی منظوری سے ادلب میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ابوبکر البغدادی مارا گیا تھا۔