Oct 29, 2019 02:15 pm
views : 294
Location : Manila/Philipine
Manila- Philippines Earthquake shakes Buildings, killing 4, injuring dozens
منیلا، فلپائن میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
http://www.tnnasia.tv
فلپائن میں طاقتو زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی حصے میں طاقتو زلزلے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.6 تھی، اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد حکومتی اور نجی عمارات کو نقصان پہنچا۔
جنوبی صوبہ کوتاباتو میں اس زلزلے کے بعد اسکول بند کر دیے گئے، سول ڈیفنس حکام کے مطابق کم از کم 30 افراد اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہوئے۔