Oct 29, 2019 05:46 pm
views : 293
Location : Different Places
Islamabad- Fazlur Rehman-led Azadi March to enter Lahore today
ملتان،مارچ دیکھ کر حکومت حواس باختہ ہے،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام کے قافلے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسلام آباد میں مشاورت سے اگلی حکمت عملی بنائیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ رات گئے ملتان پہنچا تھا، ملتان میں قیام کے بعد قافلہ آج لاہور روانہ ہوا۔
مارچ میں شرکت کے لیے بلوچستان سے آنے والا قافلہ پہلے ہی ملتان پہنچ چکا ہے۔
جمعیت
علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام کے قافلے میں
اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسلام آباد میں مشاورت سے اگلی حکمت عملی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ روز سکھر سے پنجاب کے لیے روانہ ہوا تھا۔
صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ
لمباسفرہےتھکادینےوالاسفرہےلیکن پبلک کی جانب سےجوہمیں ریسپانس مل
رہاہےہےوہ ہماری تھکان پوری طرح سےاتاردیتایے، انشاءاللہ پورےجوش
وجزبےکےساتھ آگےبڑھ ریےہیں عوام کےقافلوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔
انہوں نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مارچ دیکھ کر حکومت حواس باختہ ہے، ہم پورےجوش وجذبےکےساتھ آگے بڑھ رہےہیں۔