اسلام آبا،وزیر اعظم بہت جلد استعفیٰ دے دیں گے،بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد استعفا دینے والے ہیں۔
انہوں
نے ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری کی پمز اسپتال میں عیادت
کے بعد پارٹی رہنما سردار لطیف کھوسہ، فاروق ایچ نائیک و دیگر کے ہمراہ
میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف
زرداری کو ملنے والی طبی سہولیات ناکافی ہیں اور موجودہ حکومت پر کوئی
بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری اس کٹھ پتلی
اور سلیکٹڈ حکومت کے سامنے جھکنے والے نہیں، ان کا حوصلہ قائم ہے، وہ جانتے
ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر چلنے اور طاقت کا سرچشمہ عوام
کو جاننے والے جیالے ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی
تمام جمہوری سیاسی جماعتیں کٹھ پتلی حکومت، نالائق اور نااہل وزیراعظم کے
خلاف متحد ہیں، چنانچہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے۔
بلاول
بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم ملک نہیں چلا سکتا اُسے
گھر جانا ہوگا، وزیراعظم بہت جلد استعفا دینے والے ہیں، یہ خوشخبری آپ کو
جلد ہی ملنے والی ہے۔
پی پی چیئرمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد
پاکستان کا اچھا وقت آنے والا ہے، آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمٰن کے
کارکنوں کے ساتھ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ بھی شامل ہیں، ابھی تو
آزادی مارچ شروع ہوا ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے۔