Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 29, 2019 06:20 pm views : 281

Location : Different Places

Islamabad- IHC suspends NADRA decision on citizenship of JUI-F's Hamdullah
  • Urdu

اسلام آباد،حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا گیا،جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کی۔
سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمد اللّٰہ  کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نادرا سے شہریت منسوخی پر دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ نادرا یا وزارت داخلہ تاحکم ثانی حافظ حمد اللّٰہ کے خلاف کوئی اقدام نہ کرے۔
سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے نادرا سے استفسار کیا کہ کیا حافظ حمد اللّٰہ  کے بچے بھی ہیں؟ کیا حافظ حمد اللہ کے بچوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہے؟
جس پر نادرا نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر2018 میں پہلی بار حافظ حمد اللّٰہ صاحب کو خط لکھ کر بلاک کیا گیاتھا اورڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کو آگاہ کیا تھا، حافظ حمد اللّٰہ کمیٹی میں پیش ہوئے تھے۔
نادرا نےمزید بتایا کہ حافظ حمد اللّٰہ سے اس کمیٹی نے دستاویزات طلب کیں، جو دستاویزات حافظ حمد اللّٰہ نے پیش کیں وہ بوگس نکلیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کو غیر ملکی شہری قرار دے دیا تھا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نےجمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللّہ کو غیر ملکی شہری قرار دیا گیا تھا۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ  نوٹی فکیشن میں  موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حافظ حمد اللّٰہ صبور پاکستانی شہری نہیں ہیں، نادرا نے حافظ حمد اللّٰہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کر کے ضبط کرلیا تھا ۔
نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمداللّٰہ کی کوریج کرنے پہ پابندی عائد کردی تھی۔

Recent News

PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved