Oct 29, 2019 07:11 pm
views : 288
Location : Domestic Place
Karachi- A Seven-month-old baby has died at the Darul Sehat Hospital, parents have blamed the hospital for the death of the child
کراچی، دارالصحت اسپتال میں زیر علاج سات ماہ کا بچہ جاں بحق ، والدین نے بچے کی موت کا ذمہ دار ہسپتال کو قراردیدیا
http://www.tnnasia.tv
دارالصحت اسپتال میں زیر علاج سات ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا، والدین نے بچے کی موت کا زمہ دار اسپتال انتظامیہ کو ٹہرا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع پرائیویٹ اسپتال دارلصحت میں زیر علاج سات ماہ کا بچہ عبدالہادی ولد طلعت محمود جو کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی تھا دوران علاج دم توڑ گیا۔
ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کو موت کا زمہ دار ٹہرایا اور اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا، ورثا بچے کی موت کا مقدمہ اسپتال کے خلاف درج کرانے چاہتے تھے جب کہ جناح اسپتال میں والد نے بچے کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔
بچے کے والد طلعت محمود کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پھیپڑوں کی تکلیف کے باعث سانس کی شکایت پر علاج کے لئے گزشتہ رات 12 بجے اسپتال لائے تھے، بچے کو آئی سی یو میں ایڈمٹ کر لیا تھا لیکن پانچ گھنٹے تک بچے کو کینولا نہیں لگایا جاسکا۔
والد طلعت محمود نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر علاج کے لئے موجود نہیں تھا، اسپتال کے عملے کی جانب سے علاج میں تاخیر کے باعث بچہ جاں بحق ہوا،پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے، اسپتال میں نصب سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی جائےاور اسپتال کے خلاف کارروائی کی جائے۔