Oct 30, 2019 10:27 am
views : 291
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, KSE 100 Index gained over 73 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 73 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 871 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 182 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 87 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 81 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔