Oct 30, 2019 10:33 am
views : 285
Location : different areas
Karachi- Shutterdown Strike on second day of businessmen in different cities of the country
کراچی، ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال
http://www.tnnasia.tv
کراچی، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی دوسرے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے اور بیشتر علاقوں میں تمام چھوٹے بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
تاجروں کی ہڑتال کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مسلسل دوسرے روز ہڑتال سے اشیائے خور و نوش کی طلب و رسد متاثر ہونے لگی ہے جبکہ تازہ سبزی، پھل، مرغی اور مچھلی کی قلت بھی پیدا ہورہی ہے۔
کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں آج دوسرے روز مسلسل سناٹا چھایا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
راولپنڈی کے راجہ بازار، گندم منڈی، گنج منڈی، فروٹ منڈی، مرغی منڈی، مچھلی منڈی میں سناٹے کا راج ہے۔ مری روڈ، مال روڈ، بینک روڈ، ٹینچ بازار، کمرشل مارکیٹ میں تمام دکانیں اور پلازے بند ہیں۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں تاجروں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہے جس میں کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود ہے۔