Oct 30, 2019 12:00 am
views : 280
Location : Baacha Khan Airport
Peshawar- 1 KG of Ice Drugs recovered from Passenger at Bacha Khan International Airport
پشاور، باچاخان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس منشیات برآمد
http://www.tnnasia.tv
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ایک کلو آئس منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو آئس منشیات برآمد ہوئی ہے، مسافر کی شناخت عطاءاللہ کے نام سے ہوئی جو صوابی کا رہائشی ہے۔
ذرائع اے ایس ایف کے مطابق صوابی کے رہائشی عطاءاللہ کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔