Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2019 05:00 pm views : 308

Location : Different Places

Karachi- 'Maha' to follow 'Kyarr' as Arabian Sea's next cyclone
  • Urdu

کراچی،سپر سائیکلون کیار،گوادر کی ساحلی بستی گنز میں سمندری لہروں نے تباہی مچا دی

سپرسائیکلون کیار کی شدت میں کمی آنے لگی، تاہم سمندر میں طغیانی کے باعث آج بھی بلند لہروں کا امکان ہے ، کراچی میں کل رات اور پرسوں بوندا باندی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ سپرسائیکلون کی شدت میں بتدریج کم ہورہی ہے، طوفان کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہوگیا ہے اور کراچی سے 790 جبکہ اومان کے ساحل مسیرہ سے 365 کلومیٹر دور ہے۔
سردارسرفراز کے مطابق طوفان کے گرد 180 سے200 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں ، طوفان صومالیہ کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیار طوفان کے اثرات سندھ کی ساحلی پٹی پر موجود ہیں ، طوفان کی شدت کم ہوکر کیٹگری 2 میں داخل ہوچکی ہے ، طوفان کی واپسی کے اثرات بھی ساحلی علاقوں کومتاثرکرنے کا سبب ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ سمندرمیں طغیانی کےباعث آج بھی بلند لہروں کاامکان ہے، دن ساڑھے11بجےتک لہروں میں زیادہ طغیانی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ رات ساڑھے12بجے لہریں زیادہ بلند ہونے سے قریبی گوٹھ متاثرہوسکتے ہیں۔
طوفان سے براہ راست پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم سمندری طوفان کے باعث کل رات اور پرسوں کراچی شہرمیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب گوادر کی ساحلی بستی گنز میں بے قابو سمندری لہروں نے تباہی مچا دی، بستی میں سمندر کی بے قابو لہریں داخل ہوگئیں اور درجنوں گھروں کو ڈبو دیا، جس سے کئی مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئیں، گھروں کے مکین سخت مشکلات اور خوف کا شکار ہیں، اور رات کے اوقات میں مزید پانی آنے کی ڈر سے قریبی پہاڑی پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
واجح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا تین سو ملین افراد ہیں جو ان علاقوں میں رہتے جنہیں دوہزار پچاس تک سال میں کم از کم ایک مرتبہ سیلاب کا کرنا پڑسکتا ہے۔

Recent News

Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved