Oct 30, 2019 05:10 pm
views : 296
Location : Different Places
China denounces India, other FATF members for pursuing political agenda to blacklist Pakistan
چین کا ایف سے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
چین
کے ایشیائی امور کے پالیسی ساز محکمے کے ڈائریکٹر جنرل یاووین نے صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی چند رکن ممالک کی
کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایف اے ٹی ایف کے چند ممبر ممالک پاکستان
مخالف سیاسی ایجنڈا رکھتے ہیں لیکن چین ہر قسم کے سیاسی ایجنڈے کی مخالفت
کرتا ہے۔
یاووین کا کہنا تھا کہ چین امریکا اور بھارت کو اپنے دوٹوک
موقف سے آگاہ بھی کرچکا ہے، ایف اے ٹی ایف کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنےکیلئے
نہیں بنا بلکہ اس کا مقصد دہشتگردوں کی پشت پناہی کے معاملات پر ممالک کی
مدد کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی
کارروائیاں قابل تعریف ہیں اور چین پاکستان کے نظام کی بہتری کیلئے تکنیکی و
سیاسی مدد کرتارہے گا۔
مسئلہ کشمیر سے متعلق چینی ڈائریکٹر کا کہنا تھا
کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کےخاتمے کے بھارتی اقدام پر گہری تشویش ہے
اور اس یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرتا، ہم اس مسئلے کے پر امن حل کیلئے
تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہےکہ 18 اکتوبر کو ہونے
والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی
تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے
لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔