Oct 31, 2019 09:57 am
views : 270
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange recorded 226 points increase
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافہ جاری
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو غیر معمولی تیزی کا عمل جاری ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 226 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 988 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے سے ہی مجموعی طور پر 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کار وبار ہوا جن میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 51 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔