کراچی، اسکول میں گیس شیل گرنے سے 7 بچے بے ہوش ہوگئے
http://www.tnnasia.tv
شہر قائد کے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے شیل قریبی اسکول میں جا گرا، زہریلی گیس سے 7 بچے بیہوش ہوگئے۔
کراچی کے علاقے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب واقع اسکول میں گیس شیل گرنے سے 7 بچے بے ہوش ہوگئے۔ انچارج پولیس ٹریننگ سینٹرتنویر عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ اسکول میں ٹریننگ کے دوران شیل گرنے سے واقعہ پیش آیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہوا کا رخ آج مخالف تھا اس لیے واقعہ ہوا۔ ٹریننگ سینٹر میں معمول کی ٹریننگ جاری تھی۔ واقعے میں شیل گرنے سے متعدد بچوں اور اساتذہ کی حالت خراب ہوئی جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ تمام کی حالت بہترہے۔
ڈی آئی جی ٹریننگ سینٹر نے پرنسپل رزاق اباد پولیس ٹریننگ سینٹر کو متاثرہ اسکول انتظامیہ اور علاقہ مکینوں کے پاس جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ علاقہ مکینوں اور اسکول انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس تربیت حکمت عملی اور لائحہ عمل کا از سر نو جائزہ لیکر اسے ہر لحاظ سے فول پروف بنایا جائے۔