Feb 25, 2021 06:45 pm
views : 221
Location : National Stadium
Karachi- PCB invites 50% spectators to enter stadium for upcoming PSL Matches
کراچی، پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ میچوں میں پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سکس میں شامل کراچی لیگ کے آئند میچوں کیلئے پچاس فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی اوسی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کیلئے ٹکٹ کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کیلئے ایک فون نمبر بھی مخصوص کررکھاہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔
رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل ہے ۔