Feb 26, 2021 12:55 pm
views : 215
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 32 Pakistanis, infects 1,541 in one day
کراچی، مہلک کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وباء سے مزید بتیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار پانچ سو اکتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ستر ہزار دو سو بائیس، سندھ میں دو لاکھ ستاون ہزار چار سو آٹھ، خیبر پختونخوا میں اکہتر ہزار سات سو اٹھائیس، بلوچستان میں انیس ہزار پینتیس، گلگت بلتستان میں چار ہزار نو سو چھپن، اسلام آباد میں چوالیس ہزار بتیس جبکہ آزاد کشمیر میں دس ہزار ایک سو ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک اٹھاسی لاکھ تہتر ہزار سات سو اکتالیس افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو اننچاس نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک پانچ لاکھ بیالیس ہزار تین سو تیرانوے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار پانچ سو اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں بتیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار آٹھ سو چار ہوگئی۔ پنجاب میں پانچ ہزار تین سو تئیس، سندھ میں چار ہزار تین سو بائیس، خیبر پختونخوا میں دو ہزار پینسٹھ، اسلام آباد میں چار سو چھیانوے، بلوچستان میں دو سو، گلگت بلتستان میں ایک سو دو اور آزاد کشمیر میں دو سو چھیانوے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔